Russia in Syria, Syria conflict, Russia strikes, Russia to cease air strikes, Air strike on ISIS, strikes fuel more extremism, Air strikes in Syria, 18 air strikes in Syria, , dozen IS fighters killed - Youth Forum

Search
Go to content

Main menu:

Russia in Syria, Syria conflict, Russia strikes, Russia to cease air strikes, Air strike on ISIS, strikes fuel more extremism, Air strikes in Syria, 18 air strikes in Syria, , dozen IS fighters killed

روس شام میں فضائی کارروائی ختم کرے

شام میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائی میں مصروف امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں فوری طور پر اپنی فضائی بمباری کی مہم کو معطل کرے۔
امریکہ، برطانیہ، ترکی اور سعودی عرب کی جانب سے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی بمباری کی وجہ سے شام میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا اور یہ انتہا پسندی کو پھیلانے کا سبب بنے گی۔ دوسری جانب شام کی صورتحال پر فرانس اور روس میں میں بات چیت ہونے والی ہے۔ امریکہ کی طرح فرانسیسی جیٹ طیارے شام میں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن امریکہ کو خدشہ ہے کہ روس شام میں بشار الاسد کے مخالفین کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ وہ انھی عناصر کو نشانہ بنا رہا ہے جن کو امریکہ بھی نشانہ بنا رہا ہے۔ ایک سینیئر روسی اہلکار نے بتایا ہے کے روسی فضائی کارروائی کئی تک ماہ جاری رہ سکتی ہے۔ روسی پارلیمان کی خارجی امور کمیٹی کے سربرہ الیکسی پوشکوو نے کہا کہ اب تک امریکہ نے دولت اسلامیہ پر بمباری کرنے کا محظ ’ڈھونگ‘ کیا ہے اور ان کی فضائی مہم اس سے کئی گنا موثر ہوگی۔ شام میں حکومت مخالف گرہوں نے الزام لگایا ہے کہ روس اپنے اتحادی بشار الاسد کو بچانے کے لیے ان کو نشانہ بنا رہا ہے۔ فرنسیسی صدر فرانسوا اولاند نے کہا کہ سب سے اہم چیز یہ ہے کہ تمام فضائی حملے ’داعش‘ کے خلاف کیے جائیں۔ یو این کے نیو ہارک ہیڈ کواٹرز میں پریس سے بات کرتے ہوِئے روسی وزیر خارجہ سرگی لوروف کا کہنا تھا کہ روس دولت اسلامیہ کے علاوہ القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ جیسی دہشت گرد تنظیموں کو بھی نشانہ بنائے گا۔ لوروف نے کہا کہ تمام اہداف کا تعین شامی فوج کی مشاورت کے ساتھ کیا گیا ہے۔
Bbc urdu courtesy
 
 
Back to content | Back to main menu