Zardari & Kabza Mafia - Youth Forum

Search
Go to content

Main menu:

Zardari & Kabza Mafia

زمینوں پر قبضے سمیت دیگر امور سرانجام دینے والے گروپ کی سرپرستی سابق صدر آصف علی زرداری کرتے ہیں، گروپ: ڈاکٹر عاصم کے انکشافات
(رپورٹر نواب صاحب)
 اومنی گروپ سابقہ صدر آصف علی زرداری کی سرپرستی میں چل ر ہا ہے اور اس گروپ کو عبدالغنی ولد انور مجید، اس کا بھائی عبدالغفور مجید اور ماموں شیر شاہ دیکھتے ہیں۔ اومنی گروپ آصف زرداری کی شکار پور رائس مل، دادو شوگر، ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹری، لاڑکانہ شوگر مل، سکرنڈ شوگر مل، ٹھٹھہ شوگر مل اور ایتھانول ڈسٹیلری کی دیکھ بھال کرتے ہیں ۔اومنی  گروپ صدر زرداری کے لئے جنگلات کی زمین اور لینڈ پر قبضہ کرتا ہے اور اس کے علاوہ اس گروپ کے کلفٹن میں بھی کچھ قبضہ شدہ پلاٹس ہیں جبکہ اس گروپ کے زیر قبضہ 6 ایکڑ زمین کی حفاظت کیلئے مبینہ طور پر پولیس کی موبائل تعینات کرنے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔
 
 
 
Back to content | Back to main menu