دفاعی تجزیہ نگار زاہد حامد پاکستان پہنچ چکے ہیں ، ا ن کی
موت کی خبر بے بنیاد ہے
دفاعی تجزیہ نگار زاہد حامد جو کہ کافی عرصہ سے سعودی
سیکیورٹی فورسز کی قید میں تھے وہ وطن واپس پہنچ چکے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ زاہد حامد آج اسلام آباد
پہنچے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ لوگوں کی تصاویر دیکھی جا سکتی
ہیں۔ اکثر افراد نے بھی یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے زاہد حامد کو پاکستان میں
دیکھا ہے۔ اس کے علاوہ زاہد حامد کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ایکٹیو ہو چکا ہے جس کے
ذریعہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے رابطہ بھی شروع کر دیا ہے۔ واضع رہے کہ زاہد
حامد کو دوماہ پہلے سعودیہ عرب میں نجی دورے کے دوران گرفتار کر کے آٹھ سال قید
اور ایک سو پچاس کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھے